Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اوٹنور میں حالات قابو میں‘ لیکن عوام پر خوف کا سایہ

اوٹنور میں حالات قابو میں‘ لیکن عوام پر خوف کا سایہ

اوٹنور 8 مئی (سیاست نیوز) اوٹنور میں آج دوسرے دن کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ کل رات 8بجے ڈی آئی جی کریمنگر رینج روی کمار ، ایس پی ایم سرینواس کی قیادت میں پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں دونوں فرقوں کے افراد نے تحریری قرار داد پولیس کو حوالے کئے جس میں آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہونے کا تیقن دیا۔ اجلاس میں اوٹنور کے سرپنچ بی آشا ریڈی، لکھا رام سرپنچ ایم تروپتی، بی جے پی لیڈرجی سری رام نائک، صدر جامع مسجد محمدابراہیم ،نائب صدر نشین منڈل پریشد سلیم الدین، ایس سرینواس،آر گنگادھر، صدر اردو گھر حسین بن سالم،ٹی گوپال سنگھ، سول کنٹراکٹر محمد ممتاز، امجد خان، سائی رام و دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں جن اشخاص پر کیس درج ہواتھا اُنھیں گرفتار کرکے ریمانڈکیلئے بھیج دیا گیا۔ لیکن رات ڈر کے سائے میں گزری،لوگ گھروںمیں خوف سے جاگتے رہے ‘ آج صبح سے پولیس کا دستہ تمام محلہ جات میں گشت کرتے ہوئے نظر آئے۔ قدیم اوٹنور کی مارکٹ مکمل بند رہی البتہ نیو بس اسٹانڈ اور آئی بی چوراہا کی مارکٹ حسب معمول کھُلی رہی۔ایس پی عادل آباد ایم سرینواس نے آج بھی اوٹنور کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔ مساجد کے باہر پولیس کا بندوبست دوسرے دن بھی جاری رہا۔

TOPPOPULARRECENT