Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹنور میں سڑک حادثہ ، ہرن ہلاک

اوٹنور میں سڑک حادثہ ، ہرن ہلاک

اوٹنور ۔ /24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹنور کے گھنے جنگلاتی علاقے چنتاکنٹہ منڈل جنارم میں کل رات دیر گئے نامعلوم گاڑی سے ٹکراکر ہرن جو کہ بظاہر جنگل میں پینے کا پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث اپنی پیاس بجھانے کے لئے آبادی میں داخل ہونے کو کوشاں تھی ، برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے آج صبح اطلاع پاکر مردہ ہرن کو اپنی تحویل میں لیکر بتایا کہ ہرن تقریباً 4 سال کی تھی ۔ جاریہ موسم گرما میں جنگلات میں خاطر خواہ پانی پینے کے لئے نہ ملنے کے باعث جنگلی جانور قریبی آبادیوں کا رخ کررہے ہیں ۔ اس ضمن میں بڑی بڑی گاڑیوں کے زد میں آکر فوت ہورہے ہیں ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اوٹنور تا جنارم کے تقریباً 40 کلو میٹر کے گھنے جنگلاتی علاقے میں ہر روز رات دیر گئے شیر چیتے اور دیگر خونخوار جانور گھوم رہے ہیں جس کے باعث قریبی عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT