Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹنور کو نیا ضلع مستقر بنانے کا مطابہ

اوٹنور کو نیا ضلع مستقر بنانے کا مطابہ

اوٹنور /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے قبائیلی اکثریت والے ریونیو ڈیویژن اوٹنور کو نیا ضلع بنانے اور قبائلی مفادات کیلئے لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والے قبائیلی مجاہد آزادی کمرم بھیم کے نام سے موسوم کرنے کا مختلف قبائیلی تنظیموں پر مشتمل پر مشترکہ مجلس عمل سے وابستہ قائدین نے آج یہاں جاری اپنے ایک صحافتی بیان میں ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا جے اے سی قائدین آترم رویندر ، راج کمار اور دیگر نے بتایا کہ قبائیلی طبقہ سے مربوط متعدد دفاتر اوٹنور مستقر پر واقع ہیں ۔ نیز ضلع مستقر بننے کے تمام تر قدرتی وسائل و دیگر ذرائع اوٹنور ٹاون میں موجود ہے ۔ جس کے باعث ضلع بننا ممکن ہے۔ انہوں نے ادعاء کیا کہ اوٹنور کو نیا ضلع بنانے کے باعث قبائیلی طبقات کے ساتھ ساتھ دیگر طبقات بالخصوص مسلم طبقہ کی بھی ہمہ جہتی ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ اس ضمن میں عوامی رائے عامہ کو ہموار بنانے و ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے خاطر مرحلہ وار پرامن احتجاج پروگرام منظم کرنے کا آدی واسی طبقات کے قائدین نے انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT