Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور میں امن کی فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش

اوٹکور میں امن کی فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش

شرپسندوں نے قبرستان کے کچھ حصوں کو منہدم کردیا
اوٹکور /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر کمیٹی قبرستان اوٹکور جناب محمد منیر احمد فاروقی کی پریس نوٹ کے مطابق اوٹکور مسلم قبرستان کی حصار بندی کا مسئلہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھا ۔ ہندو مسلم آپس میں مل بیٹھ کر قبرستان کی حصار بندی کے مسئلہ کو حل کیا ۔ تعمیری کام بھی مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ لیکن گذشتہ دو روز سے شرپسند عناصر کی جانب سے راست کے اوقات میں موقع کا فائدہ اٹھاکر قبرستان کی چار دیواری کا کچھ حصہ منہدم کردیا گیا ۔ دیوارکے دو چار حصوں کو گرایا گیا ہے ۔ اس مذموم حرکت کو دیکھ کر اوٹکور قبرستان کمیٹی نے حرکت میں آکر اوٹکور پولیس اسٹیشن میں ایک احتجاجی یادداشت انچارج سب انسپکٹر آف پولیس ڈی نرسیا کے حوالے کی گئی ۔ اس کے علاوہ جناب منیر احمد فاروقی نے راست طور پر ڈی ایس پی نارائن پیٹ سرینواس ریڈی اور سرکل انسپکٹر آفسر پولیس مکتھل کے سرینواس سے فون پر بات کی اور اشرار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور قبرستان کے دیواروں کے پاس پولیس کا بندوبست کرنے کی خواہش کی ۔ جناب محمد کاظم حسین سکریٹری ، جناب ابراہیم مکتھل ، ناصر خان ، عبدالخالق بجوار ، شاہ نواز ، محمد اسمعیل ، محمد افضل نگرانی ، عبدالرحمن ، محمد ابراہیم ، شاہ بھائی ، محمد منیر گدوال اور دیگر مسلم نوجوانان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کو گرفتاری کا پرزور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT