Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور میں بیڑی مزدوروں کا دھرنا

اوٹکور میں بیڑی مزدوروں کا دھرنا

اوٹکور۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کے قدیم فوٹو مارک کارخانہ جس سے اوٹکور میں شاخ قائم تھی اس کارخانہ کے جملہ 200سے زائد مزدوروں نے بیڑی بناتے ہوئے گزر بسر کررہے تھے اچانک اوٹکور سے فوٹو مارک کارخانہ کی شاخ کو برخواست کرنے پر بیڑی مزدوروں نے احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ جناب محمد مبین بنڈہ ملازم فوٹو مارک کارخانہ نے بتایا کہ فوٹو مارک کارخانہ مالکین سے گذارش ہے کہ اوٹکور منڈل سے کئی ہزار بیڑی تیار کرکے دیگر مقامات پر روانہ کیا جاتا ہے اوٹکور کی بیڑی ریاست تلنگانہ، آندھرا پردیش کے علاوہ کرناٹک کو بھجوائی جاتی ہے۔ ہیڈ آفس فوٹو مارک مالکین سے پرزور اپیل ہے کہ اس کارخانہ کوبرخواست کرکے غریب بیڑی مزدوروں کا استحصال نہ کیا جائے۔ اس موقع پر جناب روشن بڑے پیر جناب مقبول بنڈہ ، جناب ریڈی، جناب فیاض ، یادگیر منشی کے علاوہ خواتین و مرد بیڑی مزدور کثیر تعداد میں تھے۔

TOPPOPULARRECENT