Sunday , July 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور میں جماعت اسلامی کے دفتر کا افتتاح

اوٹکور میں جماعت اسلامی کے دفتر کا افتتاح

اوٹکور۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامع مسجد پنچ اوٹکور میں مولانا مرزا نذیر اللہ بیگ زاہد جنرل سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیسہ نے جماعت اسلامی شاخ اوٹکور کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چاہیئے کہ اسلام کے غلبہ کیلئے کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایمان کی دولت سے نوازا کر جو شرف دیا ہے اس کے ساتھ ذمہ داریاں بھی ڈال دی ہیں جن کا حق ادا کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ اس موقع پر ناظم ضلع جماعت اسلامی جناب خواجہ پاشاہ، جناب عبدالرشید تلگو مقرر و رکن جماعت حیدرآباد کے علاوہ جناب منصور علی امیر مقامی کے علاوہ دیگر کارکنوں اور ایس آئی او کے ذمہ داران موجود تھے۔ مولانا مرزا نذیر اللہ بیگ زاہد جنرل سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے دعا کی، عبدالخالق کلوال نے شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT