Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور میں سمر اسلامی کلاسیس کا آغاز

اوٹکور میں سمر اسلامی کلاسیس کا آغاز

اوٹکور۔ /9 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سمر کلاسیس جامع مسجد پنچ اوٹکور کے اوپری منزل میں چلائے جارہے ہیں۔ جس میں آداب اسلامی، اسلامی فقہ، اذکار نماز، تیمم کا طریقہ ، وضو وغسل، اسلامی معلومات پر مبنی تقاریری پریکٹس، جنرل نالج ٹسٹ اور انگریزی ، اردو، تلگو اسلامی معلومات پر مبنی پریکٹس کا نظم کیا گیا ہے۔ صدر مقامی عبدالرشید نگری نے بتایا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ طلباء کے اندر اسلامی صلاحیت کو بیدا رکرنا اور طلباء کیلئے کھیل کود جیسے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ طلبہ کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں اور مہارتوں کا اظہار کرنے کیلئے موقع فراہم ہو۔بعد اختتام اجلاس ہوگا۔ کامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT