Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹکور میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

اوٹکور میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

اوٹکور۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گاندھی جینتی کے موقع پر اوٹکور میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں زیڈ پی ٹی سی رکن ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی، اروند کمار، جناب ایم بھاسکر سرپنچ، تحصیلداروسنت کمار، ایم پی ڈی او وجے اماں کے علاوہ دیگر سیاسی افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تحصیلدار جناب وسنت کمار نے بتایا کہ سوچھ بھارت پروگرام کے ذریعہ ماحول کو صاف ستھرا بنایا جاسکتا ہے ۔ آ جکل بخار کی وباء پھیل رہی ہے، اس پر قابو پانے کیلئے اس پروگرام کا انعقاد ضروری ہے۔ عوام کوانہوں نے مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنائیں اور صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ بابائے قوم گاندھی جی کی پیدائش کے موقع پر سرکاری دواخانہ میں مریضو ں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT