اوٹکور

   

٭ جملہ 7 مکانات منہدم
٭ سڑکوں کی مرمت
٭ روشن ساگر کی سطح آب میں اضافہ

اوٹکور ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکٹور منڈل میں گزشتہ چند دنوں سے ہوئی بارش کی وجہ سے 7 بوسیدہ مکانات منہدم ہوگئے۔ اوٹکور مستقر کے غریب عبدالخالق رنگریز کا مٹی کا مکان اور اس طرح اوٹکور منڈل کے موضع پورلہ خواد میں انور محمد کا مٹی کا مکان اور دیوار بھی منہدم ہوگئی اور مکان گر گیا۔ اس طرح اوٹکور کے جملہ 7 مکانات جو کہ مٹی کے بنے تھے مکمل منہدم ہوچکے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی تحصیلدار اوٹکور ترپتی نے دورہ کیا اور ایک نقصان پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا اور بہت جلد اس طرح مکمل سروے کیا جاکر نقصانات پر مبنی رپورٹ رکن اسمبلی رام موہن ریڈی کے بھی حوالے کی گئی۔
٭٭ شہر اوٹکور میں تاریخی علم مبارک امام حسن ؓ سواری جلوس کے پرامن اور جن جن راستوں پر جلوس مبارک گذرتا ہے بڑے بڑے گڑھے پڑے تھے خود دلچسپی لیتے ہوئے مقامی سرپنچ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی، بی آر ایس قائد ضمیر علی امرچنتہ، لیاقت مکتھل، عبدالرحمن شبو کوآپرشن ممبر، کونسلر گرام پچنایت محمد اسمعیل بنڈہ باقاعدہ طور پر بھرتی کروائے تاکہ سواری علم مبارک کے گذرنے کے راستوں پر تکلیف نہ ہوسکے اور زاکرین اور عوام کو سہولت مہیا ہوسکے۔ سواری علم امام حسن ؓ حسین ؓ ہفتہ کی رات 11 بجے بمقام روشن ساگر بڑا تالاب پر اختتام ہوگا وہاں پر بھی دلچسپی لیتے ہوئے روشنی اور لائٹس کے معقول انتظام کروایا۔
٭٭ شہر اوٹکور کا روشن ساگر لبریز ہوکر پانی کی سطح پر زبردست اضافہ ہو واضح رہے کہ روشن ساگر کے قریب مجذوب اولیائے حضرت سید شاہ روشن علی بابا درگاہ اقدس کا مزار موجود تھے کثیر بارش کے پانی سے درگاہ کا باب الداخلہ بند ہوگیا۔