Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اوپنر گپٹل کے شاندار 156 رنز ۔ دوسری وکٹ کیلئے بڑی پارٹنرشپ

اوپنر گپٹل کے شاندار 156 رنز ۔ دوسری وکٹ کیلئے بڑی پارٹنرشپ

during day one of the First Test match between New Zealand and Sri Lanka at University Oval on December 10, 2015 in Dunedin, New Zealand.

ڈونیڈن ، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے آج پہلے دن جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 409/8 اسکور کرلئے۔ کیوی شہر ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ پر مہمان کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر میزبانوں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز نے 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کیویز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز ٹام لاتھم رہے جنھوں نے 22 رنز بنائے۔ بعدازاں اوپنر مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کیلئے 173 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ جب ولیمسن 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 229 رنز تھا۔ راس ٹیلر 8رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان برینڈن میکلم نے گپٹل کا اچھا ساتھ دیا اور 57 گیندوں پر 75 رنز بنائے اور ٹیم اسکور 334 تک پہنچا کر ملندا سری وردنے کو وکٹ دے بیٹھے۔ ان کے بعد مچل سانٹنر 12 اور بی جے واٹلنگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گپٹل 156 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد میتھیوز کی گیند پر دنیش چندیمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ٹم ساؤتھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی بنے۔

TOPPOPULARRECENT