Friday , August 18 2017
Home / دنیا / اوپنین پول کی پیش قیاسی کے برخلاف ٹرمپ کو کامیابی کا یقین

اوپنین پول کی پیش قیاسی کے برخلاف ٹرمپ کو کامیابی کا یقین

واشنگٹن ۔ 07 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی کامیابی کا یقین ظاہر کیا اور کہا کہ یہ ’’بریگزیٹ ٹائمس50 ‘‘ ثابت ہوں گے ۔ وہ دراصل برطانوی ریفرنڈم میں یوروپی یونین سے علحدگی کے قطعی غیرمتوقع اور انتہائی حیرت انگیز فیصلہ کا حوالہ دے رہے تھے ‘‘ ۔ ورجینیا میں واشنگٹن کے ایک مضافات میں اپنے پرجوش حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’انتخابات میں آپ خود کو سب سے متعارف کروانا چاہئے ۔ ہم جیت رہے ہیں ۔ ہم تاریخ کی کئی بڑی کامیابیوں میں سے ایک اہم کامیابی حاصل کرنے جارہے ہیں ۔ یہ نتائج بریگزٹ ٹائمس 50 ثابت ہوں گے ‘‘۔ ٹرمپ نے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت کئے ہیں جب انتخابی تجزیہ نگاروں نے ان کی ڈیموکریٹک حریف ہیلاری کلنٹن کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اس دوران ایک احتجاجی خاتون نے 2005 ء کے دوران ٹرمپ کی جانب سے فحش زبان میں کئے گئے رسوائے زمانہ ریمارکس کی نقالی کی ۔ جس پر ٹرمپ نے اس احتجاجی خاتون کو ایک شرپسند نوجوان خاتون قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT