Wednesday , May 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اوپن ایس ایس سی امتحانات کا معائنہ

اوپن ایس ایس سی امتحانات کا معائنہ

نقل نویسی کی پاداش میں 5طلبہ ڈیبار، آبزرور کرشنا مورتی کا بیان
بھینسہ ۔/19اپریل ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوپن ایس ایس سی امتحانات کے پیش نظر بھینسہ شہر کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا جہاں آج اوپن ایس ایس سی امتحان کے موقع پر ریاستی اوپن امتحان آبزرور ایم کرشنا مورتی و دیگر تعلیمی عہدیداروں نے دورہ کرتے ہوئے امتحانی مرکز کے تمام وارڈس کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تنقیح کی جس میں پانچ طلبہ کو نقل نویسی میں ملوث پائے جانے پر ڈیبار کیا اور امتحانی مراکز کے ذمہ داران دیوی پرساد اور گنگا پرساد کو ہدایت دی کہ امتحانی مرکز کو نقل نویسی سے پاک ماحول میں فروغ دیں اور طلبہ کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں۔ بعد ازاں نرمل ضلع ایجوکیشن آفیسر پرانیتا نے بھی امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تمام وارڈس میں طلبہ کی تنقیح کی۔ اوپن ایس ایس سی امتحانی پرچہ ریاضی میں 270 طلبہ کے منجملہ 16 طلبہ غیر حاضر رہے اور 5 طلباء نقل نویسی کی پاداش میں ڈیبار کئے گئے۔ بعد ازاں ضلع نرمل ڈی ای او پرانیتا نے شہر کے مختلف مدارس اے پی نگر اسکول، او ایس نگر پرائمری اسکول و دیگر کا دورہ کرتے ہوئے تمام ریکارڈس کی تنقیح کی اور دوپہر کے کھانے ( مڈ ڈے میلس ) کو خود کھاتے ہوئے جانچ کی۔ ان کے ہمراہ ایم او بھینسہ جی سدانند موجود تھے۔ اس موقع پر مدارس کے صدر مدرس محمد سراج الدین ( اویسی نگر )، گجارام (اے پی نگر ) اور اساتذہ موجود تھے۔

گاڑیوں کی تنقیح
آرمور۔/19 اپریل ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر آف پولیس نظام آباد کے احکامات پر آرمور ڈیویژن کے علاقے آرمور، ویلپور، مورتاڑ، بالکنڈہ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کرتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی تنقیح کی گئی۔ آرمور میں اے سی پی شیوا کمار کی نگرانی میں موٹر گاڑیوں کی تنقیح کی گئی۔ ہیلمیٹ بغیر موٹر سیکلیں چلانے والے افراد کے متعلق معلومات فراہم کی گئی اور ہیلمیٹ اور بغیر دستاویزات کے گاڑیاں چلانے والے 615افراد کے خلاف جملہ 68,900 روپئے جرمانے عائد کئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT