Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن یونیورسٹی میں تعلیم ، آج ادخال درخواست کی آخری تاریخ

اوپن یونیورسٹی میں تعلیم ، آج ادخال درخواست کی آخری تاریخ

7 اگست کو دوسرا اہلیتی امتحان ، دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کی قدر و قیمت دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ اس کے تین سالہ ڈگری کورس میں اہلیتی امتحان (انٹرنس ) کے ذریعہ داخلے دئیے جاتے ہیں ۔ ذریعہ تعلیم ، تلگو انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ اب جاریہ تعلیمی سال 2016-17 کے لیے دوسرا اہلیتی امتحان 7 اگست کو ہے اور 28 جولائی آن لائن کامرس کے ادخال کی آخری تاریخ ہے ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں اوپن یونیورسٹی کے سوالات جوابات میں ایم اے حمید نے دیا ۔ اس موقع پر آر جے مس پائیل نے نہایت عمدگی کے ساتھ سوالات کیے اور تمام تفصیلات کو سوالات میں شامل کیا ۔ ڈگری کے علاوہ دیگر کورسز کی معلومات اکٹھا کی ۔ سرٹیفیکٹ لیول ڈپلوما اور ڈگری سطح سے پی جی اور پی ایچ ڈی سطح تک یونیورسٹی کورس میں جن سے واقفیت ضروری ہے ۔ ریاستی سطح کی امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے علاوہ قومی سطح کی اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے متعلق سوالات کیے گئے ۔ دن میں ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام راست سوالات اور اسٹوڈیو میں شخصی طور پر کئے گئے سوالات کے جوابات کو ایم اے حمید نے موثر انداز میں دیا ۔ مس منجو نے معاونت کی ۔ محمد منیر پروگرام کوآرڈینٹر تھے ۔ جناب زاہد فاورقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ آخر میں مس پائل نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT