Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلے کیلئے 256 قیدیوں کی اہلیتی امتحان میں شرکت

اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلے کیلئے 256 قیدیوں کی اہلیتی امتحان میں شرکت

حیدرآباد۔26مارچ(یواین آئی)ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورس میں داخلے کے لئے منعقدہ اہلیتی امتحان میں 256قیدیوں نے بھی شرکت کی۔ان کا تعلق تلنگانہ اور آندھراپردیش کی مختلف جیلوں سے ہے ۔ان قیدیوں میں سے 60کا چرلہ پلی،70کا ورنگل ،60کا راجمندری اور 40کا کڑپہ سے ہے ۔ بحیثیت مجموعی دونوں ریاستوں کے 185امتحانی مراکز میں منعقدہ اس امتحان میں 16351امیدواروں نے حصہ لیا۔وائس چانسلر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی پروفیسر سیتارام راو نے سنڑل جیل چرلہ پلی کا دورہ کیا جہاں قیدی امتحان تحریر کر رہے تھے ۔اس امتحان میں کامیاب امیدواروں کو تعلیمی سال 2017-18کے دوران یونیورسٹی کے بی اے ، بی کام ، بی ایس سی کورسس میں داخلے دیئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT