Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اوپن یونیورسٹی ڈگری سپلیمنٹری امتحانات کی تواریخ پر نظرثانی

اوپن یونیورسٹی ڈگری سپلیمنٹری امتحانات کی تواریخ پر نظرثانی

27 جنوری سے منعقد ہوں گے، کوآرڈینیٹر مرزا فرید علی بیگ کا بیان
حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے 18 ڈسمبر سے منعقد شدنی ڈگری سپلیمنٹری امتحانات کو ملتوی کرتے ہوئے 27 جنوری سے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات جناب مرزا فرید علی بیگ کوآرڈینیٹر اسٹڈی سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ڈگری بی اے، بی ایس سی اور بی کام سیکنڈ اسپیل امتحانات کی تواریخ پر نظرثانی کرتے ہوئے 18 ڈسمبر سے آغاز شدنی امتحانات کو 22 جنوری سے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ امتحانات سے شیڈول کے مطابق ڈگری سال آخر کے امتحانات کا آغاز 27 جنوری سے ہوکر یکم فروری تک جاری رہیں گے جبکہ سال دوم کے امتحانات 3 تا 8 فروری اس طرح 10 تا 13 فروری کے درمیان منعقد ہوں گے۔ امتحانات کے اوقات کار دوپہر 2 تا 5 بجے شام مقرر ہیں۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں ڈگری سال سوم، دوم اور اول 22 ڈسمبر 2015ء مقرر کی گئی ہے۔ جناب مرزا فرید علی بیگ نے اسٹڈی سنٹر ہذا کے ناکام طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ تبدیل شدہ شیڈول کو نوٹ کرلیں جبکہ ہر اتوار کو سنٹر ہذا پر اُردو اور انگلش میڈیم ڈگری کیلئے کونسلنگ کلاسیس کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سنٹر ہذا سے راست یا فون نمبر 9441226559 پر ربط کریں۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.braonline.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT