Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / اوڈیشہ میں امکانی سمندری طوفان سے عوام کو دہشت زدہ نہ ہونے کی اپیل

اوڈیشہ میں امکانی سمندری طوفان سے عوام کو دہشت زدہ نہ ہونے کی اپیل

بھوبنیشور ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال کے مشرقی وسطی حصہ میں امکان ہیکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان کا آغاز ہوگا۔ حکومت اوڈیشہ نے ریاست کے ساحل پر مقیم عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اس خبر سے متاثر نہ ہوں۔ خصوصی راحت رسانی کمشنر کے وہاپترا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ محکمہ موسمیات نئی دہلی سے 11 ساحلی اضلاع کے کلکٹروں سے حکومت مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ کلکٹروں کو چوکسی اور صورتحال کا سامنا کرنے کی ہدایت دی جاچکی ہے۔ ماہیروں گیروں کو بھی انتباہ دیا گیا ہیکہ وہ مچھلی کے شکار کیلئے سمندر میں نہ جائیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT