Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اوڈیشہ میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر وزیراعظم کا اظہار دکھ

اوڈیشہ میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر وزیراعظم کا اظہار دکھ

نئی دہلی ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اوڈیشہ کے مختلف علاقوں میں بجلی گرنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گرنے سے کئی جانیں ضائع ہوئیں ۔ انہیں اس واقعہ پر گہرا دکھ ہے اور وہ متوفی افراد کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ جھلس جانے والے افراد کے بہتر علاج اور جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اوڈیشہ میں مختلف مقامات پر بجلی گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT