Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / اوڈیشہ میں شدید بار ش کی پیش قیاسی

اوڈیشہ میں شدید بار ش کی پیش قیاسی

بھوبنیشور 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی کیفیت بنی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں اوڈیشہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوسکتی جبکہ تیز ہواوں کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ہوا کے دباؤ میں کمی کا جو علاقہ تھا وہ اب پرادیپ کے ساحل سے 310 کیلومیٹر مشرق کی سمت پیشرفت کرگیا ہے اور شمال مشرقی خلیج بنگال میں بھی اس کا اثر دکھائی دے رہا ہے ۔ اس کے اثر سے ساحلی اوڈیشل اور ریاست کے دوسرے اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہیں اورتیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT