Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / اوڈیشہ میں ٹیٹلا گڑھ ملک کا گرم ترین مقام درجہ حرارت 47.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اوڈیشہ میں ٹیٹلا گڑھ ملک کا گرم ترین مقام درجہ حرارت 47.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

بھوبنیشور 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اوڈیشہ میں ٹیٹلا گڑھ آج ملک کا سب سے گرم ترین مقام رہا جہاں اعظم ترین درجہ حرارت 47.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ریاست بھر میں کئی مقامات پر شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹیٹلا گڑھ میں کل بھی شدت کی گرمی تھی اور وہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا تھا جس میںآج مزید اضافہ ہوا اور درجہ حرارت 47.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر سرت ساہو نے بتایا کہ اوڈیشہ کے بولنگیر ضلع میں ٹیٹلا گڑھ ملک کا سب سے گرم ترین مقام رہا ہے اور یہاں درجہ حرارت 47.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ریاست میںمزید کئی مقامات پر گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور کم از کم تین مقامات پر درجہ حرارت 46 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ٹیٹلا گڑھ کے بعد سونی پور میں 46.3 ڈگری سنٹی گریڈ اور سندر گڑھ اور بولنگیر میں 46,46 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ انگل میں 45 ڈگری سنٹی گریڈ ‘ سمبلپور میں 45.2 ڈگری ہیراکڈ میں 45.5 ڈگری ‘ بھوانی پٹنہ میں 44.5 اور جھرسوگوڈا میں 44.8 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT