Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / اوڈیشہ میں گرمی سے ایک اور شخص ہلاک

اوڈیشہ میں گرمی سے ایک اور شخص ہلاک

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور شخص لو لگنے سے اوڈیشہ میں ہلاک ہوگیا اس طرح ہلاکتوں کی جملہ تعداد 17 ہوگئی جبکہ ملک کے کئی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ راجستھان کے علاقہ سری گنگانگر میں درجہ حرارت 45.8 درجہ سلسیس ہوگیا۔ اوڈیشہ میں ہلاک ہونے والا شخص پلسور کا متوطن تھا۔ سمبل پور میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور درجہ حرارت 42.2 درجہ سلسیس ہوگیا۔ راجستھان میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ گرم ترین مقام سری گنگانگر تھا جہاں درجہ حرارت 45.8 درجہ سلسیس تھا۔ یوپی اور ہریانہ میں بھی درجہ حرارت 42 درجہ سلسیس کے آس پاس تھا جس کی وجہ سے عوام بے چین ہیں۔ دہلی میں آج کا دن نسبتاً گرم رہا۔ ودودھرا میں درجہ حرارت 40 درجہ سلسیس تھا جبکہ جمشید پور اور پٹنہ میں 39 درجہ سلسیس رہا۔ رانچی میں 38.6 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی بنگال میں نسبتاً خوشگوار موسم تھا جبکہ جنوبی ہند کے شہر حیدرآباد میں 33.7 ، تھرواننتاپورم میں 37 درجہ سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT