Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / اوکلاہوما نے روس کی جانب سے امریکی انتخابات کی نگرانی کی درخواست مستردکی

اوکلاہوما نے روس کی جانب سے امریکی انتخابات کی نگرانی کی درخواست مستردکی

اوکلاہوما۔22 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں اوکلاہوما ریاست کے ووٹنگ حکام نے روسی قونصل خانے کی جانب سے ہیوسٹن میں 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات کی نگرانی کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ غیر ملکی نمائندوں کو پولنگ مراکز میں جانے کی اجازت نہیں ہے ۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کونسل جنرل نے اسی طرح کی درخواست ٹیکساس اور لوسیانا کی ریاست کیلئے بھی دی تھی، جسے ٹھکرا دیا گیا تھا۔ ہیوسٹن میں روس کے قونصل جنرل سفارت خانے (کونسلیٹ جنرل) اس پر رائے دینے کے لئے موجود نہیں تھے ۔اوکلاہوما کے ترجمان برائن ڈین نے کہا کہ روسي قونصل خانے نے 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے مطالعہ کے لئے نگرانی پر زور دیا تھا جسے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا گیا کہ ووٹ ڈالنے والی جگہ پر امریکی قانون کے مطابق صرف پولنگ افسروں اور ووٹ ڈالنے والوں کو جانے کا حق ہے ۔روس نے انتخابات میں نگرانی کی درخواست ایسے وقت میں کی ہے جب امریکی حکومت نے امریکہ کے عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے اسی مہینے ڈیموکریٹک پارٹی تنظیم کے خلاف سائبر حملوں کے لئے روس کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT