Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اوکلا ہوما میں جنگل کی آگ سینکڑوں افراد کا تخلیہ

اوکلا ہوما میں جنگل کی آگ سینکڑوں افراد کا تخلیہ

ہوسٹن ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی ریاست اوکلاہوما میں جنگل کی آگ نے تقریبا 600 ایکڑ اراضیات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے فوری بعد حکام نے وہاں سے سینکڑوں افراد کا تخلیہ کروایا جس میں قریبی علاقوں کے علاوہ پڑوسی ریاست ٹیکساس سے بھی لوگوں کا تخلیہ کروایا گیا ۔ جنگل کی آگ کل شدت اختیار کر گئی تھی جسکے بعد حکام فکر مند ہوگئے تھے تاہم اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ دریں اثناء ویسٹرن اوکلاہوما ، ٹیکساس ، پین ہینڈل اور مغربی ٹیکساس کے کچھ حصوں کیلئے سرخ پرچم وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ دوسری طرف آگ بجھانے کیلئے اوکلاہوما ، کلیولینڈ اور پوٹاواٹومی کاونٹز سے آتش فرو عملہ پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT