Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / اوکھلا کے عوام پر نعرہ بازی کیلئے دباؤ : عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی

اوکھلا کے عوام پر نعرہ بازی کیلئے دباؤ : عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی

نئی دہلی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوکھلا کے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی نے آج الزام عائد کیا کہ ان کے انتخابی حلقہ میں اقلیتی طبقہ کے ارکان پر دباؤ ڈالا جارہا ہیکہ وہ بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگائیں۔ دائیں بازو کی انتہاء پسند تنظیمیں انہیں دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔ دہلی اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے خان نے کہا کہ انہیں عوام سے جو ان کے حلقہ انتخاب میں رہتے ہیں کئی شکایتیں وصول ہوئی ہیں کہ آر ایس ایس اور وی ایچ پی کارکن عوام پر بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانے کیلئے مجبور کررہے ہیں بصورت دیگر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات قریب ہوتے ہیں، انتہاء پسند تنظیمیں یہی رویہ اختیار کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT