Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / اویسی کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان بی جے پی لیڈرمعطل

اویسی کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان بی جے پی لیڈرمعطل

وارناسی ۔ /18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے اپنے کاشی کے نوجوانوں کے شعبہ کے نائب صدر شیام پرکاش دویدی کو
پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا ۔ انہوں نے مبینہ طور پر صدر مجلس اسد الدین اویسی کی بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانے سے انکار پر ان کی زبان کاٹ لینے والے کو ایک کروڑ روپئے انعام دینے کا اعلان کیا تھا ۔ پارٹی کی ریاستی قیادت کی ہدایت پر علاقہ کاشی کے صدر لکشمن اچاریہ نے شیام پرکاش دویدی کو نائب صدر کے عہدہ سے ہٹادیا اور انہیں ابتدائی رکنیت سے بھی معطل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT