Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اویس خان کی تباہ کن بولنگ ، ہندوستانی ٹیم فاتح

اویس خان کی تباہ کن بولنگ ، ہندوستانی ٹیم فاتح

کولکتہ ۔ 20 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ بولر اویس خان نے تباہ کن بولنگ کے ذریعہ انڈر 19 سہ رخی سیریز کے افتتاحی مقابلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی 82 رنز کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ 159 رنز کا کامیاب دفاع کرنے میں 6 فٹ 2 انچ طویل قامت خان نے ٹیم کو انتہائی شاندار شروعات فراہم کی جیسا کہ انھوں نے اننگز کی پہلی ہی گیند شاندار ڈالی جوکہ آف کٹر تھی جسے بنگلہ دیشی اوپنر محمد سیف حسن چھوڑنے کی کوشش میں اپنی وکٹیں بکھیر بیٹھے اور مہمان ٹیم اس دہشت کے بعد پھر کبھی سنبھل نہیں پائی ۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے اویس خان نے 6 اوورس میں تین میڈنس کے بعد 4 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا اور بنگلہ دیشی ٹیم 22 اوورس میں 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ دوسرے سرے سے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کنیشک سیٹھ نے 45 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے بہتر ساتھ دیا جبکہ اسپنرس کی جوڑی ذیشان انصاری نے ایک رنز کے عوض دو کھلاڑیوں اور مینگ ڈگر نے 7 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT