Monday , October 23 2017
Home / دنیا / او آئی سی قرارداد پر ہند کا اعتراض

او آئی سی قرارداد پر ہند کا اعتراض

اقوام متحدہ ، 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ ایک مسودہ قرارداد کے اس حصہ پر اعتراض کیا جس میں غیر رکن ممالک کے تنازعات حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کہا کہ تنظیم اسلامی تعاون کو دیگر ممالک کے تنازعات کی یکسوئی کا اختیار نہیں ہے۔ او آئی سی کی قرارداد یو این جنرل اسمبلی میں کل پیش کی گئی اور اسے رائے دہی کے بغیر منظور کرلیا گیا۔ ہندوستان کے نائب مستقل نمائندہ سفیر بھگونت بشنوئی نے قرارداد کو اس موضوع پر سابقہ قراردادوں سے ’’نمایاں ترک تعلق‘‘ قراردیا۔

TOPPOPULARRECENT