Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / او آئی سی کا سری لنکائی مسلمانوں سے اظہار یگانگت

او آئی سی کا سری لنکائی مسلمانوں سے اظہار یگانگت

کولمبو۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن  نے سری لنکا کی مسلم برادری کے ساتھ اظہار یگانگت کیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سری لنکائی مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور مساجد پر حملوں کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ او آئی سی نے متعلقہ حکام سے خواہش کی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد برپا کرنے والے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی یوسف العثمین نے بتایا کہ ہمیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سری لنکائی مسلمانوں کے مکانات، کاروبار اور مساجد کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو یقیناً باعث تشویش ہے اور اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے، وہ کم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سری لنکائی مسلمانوں سے او آئی سی کی جانب سے اظہار یگانگت کیا اور کہا کہ سری لنکائی مسلمان خود کو یکا و تنہا نہ سمجھیں بلکہ سارے عالم  کی مسلم برادری ان کے ساتھ ہے۔ حملوں کے لئے سنہالا اکثریتی نیشنلسٹ گروپ بوڈو بالا سینا کو موردالزام ٹھہرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT