Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / او آئی سی ہندوستان میں حقوق کا مسئلہ اٹھائے : حریت

او آئی سی ہندوستان میں حقوق کا مسئلہ اٹھائے : حریت

سرینگر ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدرنشین میرواعظ عمر فاروق نے آج تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) سے اپیل کی کہ ہندوستان سے رجوع ہوکر کشمیر میں ’’انسانی حقوق کی سنگین صورتحال‘‘ کا مسئلہ اُٹھائیں۔ میرواعظ نے ایک مکتوب سکریٹری جنرل ایاز امین مدنی کو تحریر کرتے ہوئے کہا: ’’اب وقت آگیا ہے کہ او آئی سی بین الاقوامی برادری بالخصوص بااثر اقوام کی تائید کے ساتھ سرگرمی سے خود کو مشغول کرے۔‘‘ انھوں نے او آئی سی سے طویل عرصے سے معرض التوا مسئلہ کشمیر کے واجبی اور دیرپا حل کو تلاش کرنے میں شامل ہوجانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ یہی مسئلہ اس سرزمین پر عوام کی زبوں حالی اور مشکلات کا اصل سبب ہے۔ اپنے مکتوب میں میرواعظ نے گزشتہ چند دنوں میں احتجاجیوں پر سکیورٹی فورسیس کی فائرنگ سے پیش آئی پانچ شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT