Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / او آر او پی احتجاج ، تمغے نذرآتش کرنے کی کوشش

او آر او پی احتجاج ، تمغے نذرآتش کرنے کی کوشش

نئی دہلی۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتر منتر پر آج ڈرامائی صورتحال دیکھی گئی جہاں دو سابق فوجیوں کو ایک رتبہ ایک پینشن اسکیم کے خلاف بطور احتجاج اپنے تمغے نذرآتش کرنے کی کوشش کی۔ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کے دوران دو سابق فوجیوں نے جو بھوک ہڑتال بھی کررہے ہیں، کیمرے کے روبرو تمغے نذرآتش کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے ساتھیوں نے انہیں روک دیا۔ میجر جنرل ستیر سنگھ (وظیفہ یاب) نے ان سے تمغے نذرآتش نہ کرنے کی خواہش کی۔ سرکاری طور پر سابق فوجیوں نے جو احتجاج کررہے تھے، انکار کردیا اور کہا کہ وہ آج بھی اپنے تمغے نذرآتش کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کو صبح میں ہی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ بعدازاں 50 سابق فوجیوں نے راشٹرپتی بھون کی سمت احتجاجی جلوس نکالا لیکن دہلی پولیس نے جلوس کو ریل بھون کے پاس روک دیا۔ ایک دن قبل سابق فوجیوں نے دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں اپنے تمغے واپس کردیئے ہیں۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی کہا تھا کہ انہیں تمغوں کی واپسی پر شدید دُکھ پہنچا ہے۔

TOPPOPULARRECENT