Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / او آر او پی احتجاج وزیر فینانس کی قیامگاہ سے دوبارہ جنتر منتر کو منتقل

او آر او پی احتجاج وزیر فینانس کی قیامگاہ سے دوبارہ جنتر منتر کو منتقل

نئی دہلی ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی لوگ جو حکومت کی ’ایک عہدہ ایک وظیفہ (او آر او پی) اسکیم میں تبدیلیاں چاہتے ہیں، انھوں نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کی قیامگاہ کے باہر جاری اپنے احتجاج کو آج یہاں واقع جنتر منتر کو واپس منتقل کرلیا جس کا پس منظر اُن کی کل شب مملکتی وزیر جینت سنہا سے ملاقات ہے۔ احتجاجی ویٹرنس کے ترجمان کرنل (ریٹائرڈ) انیل کول نے کہا کہ ان کا وفد اب جیٹلی سے چہارشنبہ کو ملاقات کرے گا۔ احتجاجیوں کے نمائندوں اور جینت سنہا کے درمیان میٹنگ کل شب تقریباً 12:30 بجے منعقد ہوئی، جو ظاہر طور پر دفتر وزیراعظم کی ہدایت پر رونما تبدیلی ہے۔ بتایا گیا کہ پی ایم او کی ہدایت پر مملکتی وزیر موصوف نے اس مسئلہ پر سابق فوجیوں سے بات کرتے ہوئے انھیں دھرنا ختم کردینے کی ترغیب دی۔ انیل کول نے بتایا کہ وزیر موصوف نے وفد کی موجودگی میں وزیر فینانس جیٹلی کو فون کیا لیکن ان سے رابطہ قائم نہ ہوسکا۔ انھوں نے تیقن دیا کہ وہ جیٹلی کو دوبارہ فون کریں گے اور پھر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ستبیر سنگھ کو مطلع کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT