Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / او آر او پی کا اعلامیہ جاری ، سابق فوجیوں نے مسترد کردیا

او آر او پی کا اعلامیہ جاری ، سابق فوجیوں نے مسترد کردیا

نئی دہلی ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجیوں کیلئے طویل عرصہ سے معرض التوا ’ایک رتبہ ایک وظیفہ ‘ (او آر او پی) اسکیم کو آج رات لاگو کردیا گیا جبکہ حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا جو زائد از 25 لاکھ سابق فوجیوں اور جنگوںکے سبب بیوہ بننے والیوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ تاہم احتجاجی سابق فوجیوں نے یہ اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بڑے مطالبات قبول نہیں کئے گئے اور یہ اسکیم ’’ایک رینک پانچ پنشن‘‘ بن گئی ہے۔ یہ اعلامیہ لگ بھگ اسی اعلان کے مشابہ ہے جو وزیر دفاع منوہر پاریکر نے 5 سپٹمبر کو کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT