Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / او آر او پی کے تحت پنشن پر سالانہ نظرثانی ناممکن:وزیر دفاع

او آر او پی کے تحت پنشن پر سالانہ نظرثانی ناممکن:وزیر دفاع

پاناجی ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ سابق فوجیوں کا پنشن پر او آر او پی کے تحت سالانہ نظرثانی کا مطالبہ تسلیم کرنا ناممکن ہے کیونکہ او آر او پی کے تحت تعین مدت کے ساتھ پنشن میں اضافے کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ لفظ خودکار استعمال کیا گیا ہے لیکن مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔ حکومت کی تاویل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پنشن پر نظر ثانی کیلئے پانچ سالہ مدت پیش نظر رکھی ہے کیونکہ اجرتوں پر نظر ثانی کی مدت 10 سال ہے۔ او آر او پی سے تقریباً 22 لاکھ فوجیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پاریکر نے کہا کہ سیول خدمات میں رضاکارانہ سبکدوشی اسکیم کا تصور فوج میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو سالانہ 8,000 کروڑ روپئے کا مالی بوجھ او آر او پی پر عمل آوری کی صورت میں برداشت کرنا پڑیگا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اسکیم نیم فوجی تنظیموں پر لاگو نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT