Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / او آئی سی کو ہمارے میں امور میں مداخلت کا اختیار نہیں:ہندوستان

او آئی سی کو ہمارے میں امور میں مداخلت کا اختیار نہیں:ہندوستان

اقوام متحدہ، 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے اقوام متحدہ میں دو ٹوک الفاظ میں یہ واضح کردیا ہے کہ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کو اس کے داخلی امور میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ہندوستان نے کل جموں وکشمیر سے متعلق تنظیم اسلامی کانفرنس کے بیان اور پاکستان کی جانب سے اس کے ذکر کو مسترد کردیا اور کہا کہ او آئی سی کو ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔پاکستان نے کل او آئی سی کی طرف سے کہا تھاکہ ہندوستان جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کشمیریوں کوحق خود اختیاری سے محروم کررکھا ہے ۔پاکستان کی جانب سے او آئی سی حوالوں کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سکریٹری ڈاکٹر سمیت سیٹھ نے کہا کہ ہندوستان نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہے کہ ریاست جموںوکشمیر سے متعلق جو کہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ، او آئی سی کا بیان غلط حقائق اور گمراہ کن حوالوں پر مبنی ہے ۔سیٹھ نے کہا کہ ہندوستان اس طرح کے بیانات و حوالوں کو مسترد کرتا ہے ، او آئی سی کو ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ۔ ہم او آئی سی کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرے ۔

TOPPOPULARRECENT