Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / او سی کو ریزرویشن کی عدم فراہمی سے تکلیف دہ مسائل

او سی کو ریزرویشن کی عدم فراہمی سے تکلیف دہ مسائل

مرکزی حکومت پر تنقید، پون کلیان صدر جنا سینا کا اننت پور میں خطاب
حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) صدر جنا سینا پارٹی و ممتاز تلگو فلم ایکٹر مسٹر پون کلیان نے کہاکہ علاقہ رائلسیما میں پائی جانے والی سنگین خشک سالی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں پدیاترا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے اس دورہ کے بعد ہی علاقہ رائلسیما میں خشک سالی حالات پر اپنا اظہارخیال کرنے کو ترجیح دیں گے۔ مسٹر پون کلیان اننت پور کے گتی گیٹ کالج میں طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے مذکورہ اظہارخیال کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ او سی طبقہ کو ریزرویشن تحفظات سے متعلق وہ مکمل طور پر واقفیت رکھنے کے علاوہ اپنا واضح موقف بھی رکھتے ہیں کیونکہ ریزرویشن نہ رہنے کی وجہ سے اوسیز کتنے مشکل اور تکلیف دہ حالات سے دوچار ہیں وہ اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات پر اپنے گہرے تاسف کا اظہار کیا کہ نربھیا واقعہ پیش آنے تک خواتین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں و عصمت ریزی وغیرہ کے پیش آنے والے واقعات کے تعلق سے کوئی سخت قانون سازی ملک میں نہیں کی جاسکی۔ انہوں نے سیاسی قائدین پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آزادی حاصل ہوئے 60 سال گذر جانے کے بعد اب سیاسی قائدین نے اپنی آنکھیں کھولی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع اننت پور سے خشک سالی کو ختم کرنا ہوتو ضلع میں کرپشن کا تدارک کرنا بہت ضروری ہے۔ مسٹر پون کلیان نے کہا کہ انہیں پیاس بہت ہے لہٰذا ایک گاؤں کو یا ایک ضلع کو نہیں بلکہ ریاست آندھراپردیش کو ہی اپنا لینے کا ارادہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT