Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / او پی ایس کیمپ کیساتھ بات چیت کیلئے پلانی سوامی گروپ کا پیانل مقرر

او پی ایس کیمپ کیساتھ بات چیت کیلئے پلانی سوامی گروپ کا پیانل مقرر

چینائی 21 اپریل (سیاست نیوز) برسر اقتدار آل انڈیا انا ڈی ایم کے (اماں) گروپ نے آج پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی آر ویتھی لنگم کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جو چیف منسٹر کے پلانی سوامی اور اُن کے پیشرو او پنیر سیلوم کی سربراہی والے کیمپس کے درمیان انضمام سے متعلق بات چیت پر نظر رکھے گی۔ یہ فیصلہ چیف منسٹر کی صدارت میں یہاں انا ڈی ایم کے ہیڈکوارٹرس میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا جہاں سینئر وزراء اور دیگر قائدین شریک ہوئے۔ مقامی نظم و نسق کے اُمور کے نگران وزیر ایس پی ویلومنی نے کہاکہ انضمام کے سلسلہ میں بات چیت کے لئے ویتھی لنگم کے تحت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے لیکن تفصیلات کا افشاء نہیں کیاکہ پیانل کے دیگر ارکان کون ہیں۔ ویلومنی نے کہاکہ اُن کے گروپ میں عام رائے یہ ہے کہ ایم جی آر کی بنائی گئی پارٹی اور اماں (جیہ للیتا) کی طرف سے آگے بڑھائی گئی جماعت میں اتحاد ہونا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT