Thursday , May 25 2017
Home / سیاسیات / او پی راوت عام آدمی پارٹی امور سے لاتعلق

او پی راوت عام آدمی پارٹی امور سے لاتعلق

الیکشن کمیشن میں پارٹی کے تئیں جانبداری پر سوال اٹھائے گئے تھے
نئی دہلی، 19اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی طرف الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھائے جانے کے بعد الیکشن کمشنر او پی راوت نے کمیشن میں عام آدمی پارٹی سے منسلک کسی بھی معاملے پر کارروائی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمیشن کے ذرائع نے آج یہاں یواین آئی کو بتایا کہ ایک انگریزی اخبار کو دیئے انٹرویو میں کجریوال نے الیکشن کمشنر اے کے جیوتی کو وزیر اعظم نریندر مودی اور راوت کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کا قریبی بتائے جانے اور عام آدمی پارٹی کے تئیں ان کی جانبداری پر سوال اٹھائے جانے سے کمیشن کی ساکھ کو دھکا لگا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ راوت نے اس سلسلے میں فوری طور پر قدم اٹھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر خود کو عام آدمی پارٹی سے جڑے معاملات پر کارروائی سے الگ کرنے کی بات کہی ہے۔ راوت مدھیہ پردیش کیڈر کے 1977 بیاچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر رہے ہیں اور 31 دسمبر 2013 کو مرکزی پبلک انٹرپرائزز کے سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔ وہ اس سے پہلے مدھیہ پردیش حکومت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ وہ کم از کم دو مواقع پر چیف سکریٹری بنائے جانے سے محروم رہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT