Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / او ڈی آئی ورلڈ کپ نہ جیتنے کا افسوس رہیگا : سنگاکارا

او ڈی آئی ورلڈ کپ نہ جیتنے کا افسوس رہیگا : سنگاکارا

گال ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ سری لنکا کرکٹ کے عظیم سفیر کمار سنگاکارا سبکدوشی کی تیاری کررہے ہیں، انھوں نے اس کھیل میں اپنے ڈیڑھ دہے کو ’’عظیم دور‘‘ قرار دیا جس میں سب سے بڑا افسوس یہی ہے کہ آئی سی سی او ڈی آئی ورلڈ کپ دو مرتبہ خطابی مقابلوں کا حصہ رہنے کے باوجود جیت نہیں پائے۔ ’’مجھے 50 اوور کا ورلڈ کپ جیتنے پر واقعی خوشی ہوتی۔ ہمیں دو مواقع ملے لیکن ہم ان کا فائدہ نہیں اٹھائے۔ یہ بھی عظیم کارکردگی ہوتی اگر ہم ٹسٹ سیریز ہندوستان میں جیت جاتے۔ لہٰذا ایسی چیزیں ہیں جو ہوسکتی تھیں لیکن میرے خیال میں یہ کھیل اسی طرح کی خاصیت کا حامل ہے،‘‘ سنگاکارا جو کرکٹ میدان سنبھالنے والے نہایت نفیس اشخاص میں سے ہیں، انھوں نے اپنی وداعی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا والوں کو یہ باتیں کہیں۔ سنگاکارا نے کہا کہ افسوس کے قابل کچھ باتیں ہیں لیکن وہ ان کیلئے اپنی نیند خراب کرنے والے نہیں ہیں۔ میں اس تعلق سے برسہا برس سوچتے رہنے والا نہیں ہوں۔ میرا شاندار کریئر رہا ہے۔ میں ہر چیز کا لطف اٹھایا، کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ناکامیوں کا بھی۔ وقت خراب رہا ہو یا اچھا ہر موقع عظیم تجربہ رہا۔ وہ تقریباً 28,000 انٹرنیشنل رنز اور 63 سنچریوں کے حامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT