Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / اَفسپا کی تنسیخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا : حکومت

اَفسپا کی تنسیخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا : حکومت

نئی دہلی۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج کو خصوصی اختیارات سے متعلق متنازعہ قانون افسپا کی تنسیخ کے سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے حالانکہ جیون ریڈی کمیٹی رپورٹ میں اس کی سفارش کی گئی تھی۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں باتیا کہ حکومت نے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور وہ ایسے کسی فیصلہ سے قبل پوری طرح احتیاط کے ساتھ صورتِ حال کا تجزیہ کرے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نے جیون ریڈی کمیٹی رپورٹ کی سفارشات پر عمل آوری کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا ہے، اس کمیٹی نے افسپا کومنسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT