Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اَنڈرٹیکر ریسل مینیا میں ایک بار پھر کامیاب

اَنڈرٹیکر ریسل مینیا میں ایک بار پھر کامیاب

ریسل مینیا ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال میں ہونے والے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 32 میں ایک میچ لیجنڈ ریسلر کے کرئیر کے خاتمے اور ’منڈے نائٹ را‘ کے کنٹرول کے گرد گھومتا تھا۔ جی ہاں! یہ تھا انڈر ٹیکر اور شین میکموہن کے درمیان ’ہیل اِن اے سل‘ میچ، جس میں ناکامی کی صورت میں ڈیڈ مین کا کرئیر ختم ہوجاتا جبکہ میکموہن کامیابی کی صورت میں را کا کنٹرول سنبھال لیتے۔ طویل عرصے بعد چار ہفتے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای (ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ، اِنکارپویشن) میں واپس آنے والے میکموہن نے را کا کنٹرول سنبھالنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے جواب میں چیئرمین ونس میکموہن نے اسے ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کو ’ہیل ان اے سل‘ میچ میں ہرانے سے مشروط کیا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین نے انڈرٹیکر کا ریسلنگ کرئیر میں بھی اِس میچ پر داؤ پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ناکامی کی صورت میں یہ اُن کا آخری ایونٹ ہوگا۔ اس میچ کا بھی شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا اور اس میں انڈرٹیکر ہی میکموہن پر غالب نظر آئے۔

TOPPOPULARRECENT