Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اَپوروی کی سویڈن میں ورلڈ ریکارڈ سعی

اَپوروی کی سویڈن میں ورلڈ ریکارڈ سعی

نئی دہلی ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شوٹر اَپوروی چنڈیلا نے سویڈش کپ گرانڈ پری کے ویمنس 10m ایئر رائفل ایونٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ اپوروی نے گزشتہ روز منعقدہ اس ایونٹ میں 211.2 اسکور کرتے ہوئے چینی اولمپک گولڈ میڈلسٹ یی سیلنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کا ریکارڈ 211 پوائنٹس تھا۔ یہ نتیجہ اپوروی کیلئے مثبت شروعات کا نقیب ثابت ہوا، جو پہلے ہی رِیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوچکی ہیں۔ سلور اور برونز میڈلس سویڈن کے شوٹرز اَسترید اسٹیفنسن (207.6) اور اسٹائن نیلسن (185) کے حصے میں آیا۔ کافی مسرور اپوروی نے کہا: ’’سویڈن میں یہ گولڈ (کامیابی) نے اِس سال ریو اولمپکس میں کوئی تمغہ جیتنے کیلئے میرے عزم کو مزید تقویت بخشی ہے۔ راجستھان سے میرے بہی خواہوں کی طرف سے ملنے والی تائید و حمایت، حوصلہ افزائی اور نیک تمناؤں نے مجھے مختلف انٹرنیشنل ٹورنمنٹس میں اچھا مظاہرہ پیش کرنے کی ہمت دلائی ہے۔‘‘ اپوروی نے گزشتہ ماہ منعقدہ نیشنل چمپئن شپ مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT