Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / اُتراکھنڈ سیکریٹریٹ بلڈنگ ڈاکٹر کلام سے موسوم

اُتراکھنڈ سیکریٹریٹ بلڈنگ ڈاکٹر کلام سے موسوم

دہرہ دون ۔15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ سیکریٹریٹ کی مرکزی عمارت کو سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کیا گیا ہے۔ آج ایک سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے چیف منسٹر ترویندر سنگھ راوت نے یوم آزادی کے موقع پر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ کامپلیکس میں سیکریٹریز کیلئے مختص بلاک نیتا جی سبھاش چندر بوس سے موسوم کیا جائے گا ، اسی طرح ویسٹ بلاک کو سوبند سنگھ جینا اور ایف آر ڈی سی بلڈنگ کو دیویندر شاستری سے موسوم کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT