Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اُتراکھنڈ میں بادل پھٹ پڑے 6 فوجی ہلاک ، 10 لاپتہ

اُتراکھنڈ میں بادل پھٹ پڑے 6 فوجی ہلاک ، 10 لاپتہ

دہرہ دون ۔14 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اُتراکھنڈ کے ضلع پتھورا گڑھ میں بادل پھٹ پڑنے سے کم از کم 6 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 10 لاپتہ ہیں۔ چیف منسٹر تریویندر سنگھ راوت نے فضائی سروے کے ذریعہ بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ یہ واقعات آج علی الصبح پیش آئے ۔ سب ڈیویژن دھارچولا اور ضلع پتھورا گڑھ میں بادل پھٹ پڑنے کے دو واقعات ہوئے ۔ اُن میں سے ایک تاوا گھاٹ کے علاقہ میں 2:45 بجے شب واقع ہوا ۔ جس کی وجہ سے دریائے منکتی مولہ میں سیلاب آگیا ۔ فوج آفات سماوی ردعمل فورس اور ریاستی آفات سماوی ردعمل فورس کی مشترکہ ٹیم بچاؤ کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ دوسرا واقعہ اسی وقت علاقہ مالپا میں پیش آیا، جہاں چھ فوجی بہہ گئے ۔ بچاؤ ٹیموں نے دونوںعلاقوں سے چار نعشیں برآمد کی ہیں ، تاہم 10 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ چیف منسٹر نے دہشت زدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT