Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / اُتر پردیش میں دھماکو اشیاء پھٹنے سے 6افراد ہلاک

اُتر پردیش میں دھماکو اشیاء پھٹنے سے 6افراد ہلاک

سون بھدرا ( اُتر پردیش )۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اوبرا ٹاؤن میں آج کم از کم 6 افراد ہلاک اور کئی ایک دوسرے زخمی ہوگئے جب کانکنی میں استعمال کی جانے والی دھماکو اشیاء ایک کمرہ میں پھٹ پڑی۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع سون بھدرا کے داس پیریری علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں کو فی الفور ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم مہلوکین کی شناخت رات دیر گئے تک بھی نہیں ہوسکی کیونکہ ملبہ کی صفائی کا کام جاری ہے جس میں مزید افراد پھنس جانے کا شبہ ہے۔ قبل ازیں اس نوعیت کا ایک خوفناک دھماکہ 13ستمبر کو مدھیہ پردیش کے ضلع جھبوا میں پیش آیا تھا جس میں 88 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ضلع کے پٹلوار ٹاؤن کے ایک مکان میں محفوظ کردہ جلیٹن کی چھڑیاں دھماکہ سے پھٹ پڑی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT