Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / اُردغان کے بیٹے پر منی لانڈرنگ کا الزام ، اٹلی اور ترکی کے بیچ کشیدگی

اُردغان کے بیٹے پر منی لانڈرنگ کا الزام ، اٹلی اور ترکی کے بیچ کشیدگی

انقرہ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روم اور انقرہ کے درمیان ان دنوں کڑی تنقید کا تبادلہ ہورہا ہے۔ یہ صورتحال ترک صدر رجب طیب اُردغان کے بیٹے پر منی لانڈرنگ کے الزام میں اٹلی کی تحقیقات کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔اٹلی کے سرکاری چیانل RAI ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں اُردغان نے آگاہ کیا کہ شمالی شہر بولونیا (جہاں بلال زیرتعلیم تھا) میں ہونے والی تحقیقات سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان نے کہا کہ  ” اگر اس وقت بلال اٹلی واپس آیا تو ممکن ہے کہ اس کو گرفتار کرلیا جائے۔ اس سے اٹلی کیساتھ ہمارا تعلق بھی مشکلات سے دوچار ہوسکتا ہے”۔ترک صدر کا 35 سالہ بیٹا بلال ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے2015ء میں اٹلی گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT