Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات

اُردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات

30 جولائی کو مقرر، 25 جولائی ادخال فارم کی قطعی تاریخ

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) محمد حبیب الرحمن انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے بموجب ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات اُردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات 30 جولائی کو صبح 10 تا ایک بجے دن منعقد ہوں گے جس کی تیاری کیلئے حیدرآباد و سکندرآباد میں 150 مراکز کا قیام عمل میں آیا۔ چند مراکز کے فارم تاخیر سے داخل ہوئے اور یہ حسب ذیل مراکز پر امتحان کی تیاری ہوچکی وہ شریک امتحان ہوں گے اور انھیں ہال ٹکٹس دیا جائے گا۔ مدرسہ اسلامیہ جمال القرآن کشن نگر جھرہ نیو ہاریزن ہائی اسکول چنچل گوڑہ، سراج المومنات مشیرآباد، تلنگانہ اردو سنٹر حیدرآباد، بزم خواتین تراب نگر، بزم خواتین عیدی بازار، بزم خواتین ناچارم، ثمینہ ٹیچنگ اینڈ ٹیلرنگ سنٹر پہاڑی شریف، مدرسہ العلیم التعلیم القرآن قدیم ملک پیٹ، دینی مدرسہ انوارالعلوم، آنند نگر کالونی خیریت آباد۔ تمام عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جاکر 25 جولائی کردی گئی۔ اپنے اپنے مراکز کے شرکت امتحان کے فارم جلد از جلد داخل کردیں۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر پر روزانہ 11 تا 5 بجے سیل نمبر پر 9553556160 ، 040-24744114 (Ext.225) پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT