Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / اُردو زبان سے ہم آہنگ موبائل فون متعارف

اُردو زبان سے ہم آہنگ موبائل فون متعارف

نئی دہلی۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں اُردو زبان سے ہم آہنگ نیا فون مارکٹ میں متعارف کیا گیا ہے۔ لاوا اِنٹرنیشنل لمیٹیڈ نے اردو بولنے والوں کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ جی آر پی ایس سے مربوط کئی خصوصیات کے حامل اس فون کی قیمت صرف 1500 روپئے رکھی ہے۔ کمپنی کے ہیڈ پروڈکٹ مسٹر گورو نگم نے کہا کہ ہندوستان کئی زبانوں اور تہذیبوں کا حامل ملک ہے اور ہم نے اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی زبانوں کی سہولت کے ساتھ ایسے فون مارکٹ میں پیش کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فون استعمال کنندگان کو خود اپنی زبان سے استفادہ کا موقع مل سکے۔حال ہی میں کمپنی نے KKT فون لانچ کیا تھا جو 22 ہندوستانی زبانوں کی معاونت کرتا ہے۔ KKT Pearl 1750 ایک ایسا فون ہے جس کا ڈسپلے اسکرین 2.4 کے ساتھ ساتھ بلو ٹوتھ ، کیمرہ اور آٹو کال ریکارڈنگ جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ کمپنی کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں واقع ہے جبکہ ممبئی ، حیدرآباد ، کولکتہ ، چینائی میں بھی اس کے دفاتر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT