Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو کانفرنس کا آج جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح

اُردو کانفرنس کا آج جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح

مولانا ابوالکلام اورینٹل لائبریری باغ عامہ میں مقرر، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد 22 اپریل (راست) تلنگانہ اُردو فورم مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے اُردو زبان کے حل طلب، اُردو زبان کو روزگار سے جوڑنا، اُردو کے مترجمین تقررات، تمام اضلاع میں کلکٹر کے ذریعہ حکومت نے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ پر عمل آوری، خانگی اسکولس میں اُردو زبان کو لازمی قرار دینے اور اردو طلباء کو اسکالرشپ کی اجرائی کے علاوہ، امدادی مدارس میں اساتذہ کے تقررات، اقلیتوں میں پھیلی ہوئی بیروزگاری کا خاتمہ اور انھیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا، غریب اقلیتی خواتین کے مکانات کی فراہمی، اقلیتی طلباء کے لئے حکومت کی جانب سے ہر قسم کی سہولیات کے ضمن میں اردو اقلیتی کانفرنس 23 اپریل کو 5 بجے شام مولانا آزاد لائبریری باغ عامہ متصل شاہی مسجد نامپلی منعقد ہوگی۔ الحاج محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ جناب محمد فصیح الدین بابا ڈپٹی میئر جی ایچ ایم سی کے علاوہ الحاج محمد کاظم علی خاں فاؤنڈر ٹرسٹی یونائیٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ، جناب عنایت علی باقری جنرل سکریٹری ٹی آر ایس، جناب غلام صادق الدین جنرل سکریٹری آل زون پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی، جناب رحیم اللہ خاں نیازی ٹی آر ایس لیڈر کے علاوہ دیگر اہم شخصیتیں مخاطب کریں گے۔ جناب محمد اسمٰعیل الرب انصاری المعروف اُردو انصاری قائد ٹی آر ایس و صدرنشین فورم اس جلسہ کی صدارت کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9392488754 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT