Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اُردو کی ترقی کیلئے ممکنہ اقدامات کا تیقن

اُردو کی ترقی کیلئے ممکنہ اقدامات کا تیقن

بودھن میں منعقدہ مشاعرہ سے رکن اسمبلی محمد شکیل عامر کا خطاب

بودھن۔ 14 مارچ (ای۔ میل) بزم اُردو ادب بودھن کے زیراہتمام منعقدہ مشاعرہ و تقریب رسم اجراء میں کثیر تعداد میں محبان اُردو کا یکجا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اُردو زبان کی مٹھاس اور کشش آج بھی برقرار ہے اور اس مبان کی مقبولیت قائم و برقرار رہے گی۔ بحیثیت رکن اسمبلی میری یہی کوشش ہوگی کہ سرکاری سطح پر اس زبان کے فروغ و ترویج کیلئے ممکنہ اقدامات کو ممکن بناؤں۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن و صدرنشین اسمبلی ہاؤز کمیٹی برائے اقلیتی بہبود نے بودھن کے معروف قلم کار شیخ احمد ضیاء کے طنز و مزاح پر مبنی تیسرے شعری مجموعہ ’’وہ خواب ڈھونڈتا ہوں میں‘‘ کے ضمن میں منعقدہ مشاعرہ و تقریب رسم اجراء میں کیا اور اپنی جانب سے آئندہ ماہ شہر بودھن میں عالمی مشاعرہ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ تقریب رسم اجراء و مشاعرہ کے صدر علی جناب شجاعت علی صوفی جوائنٹ ڈائریکٹر دوردرشن چینائی نے اُردو زبان کی اہمیت و افادیت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ مشاعرہ میں شاعر خلیج جناب جلیل نظامی (دوحہ، قطر)، محمد علی وفا (کویت)، آغا سروش (حیدرآباد)، سردار سلیم (حیدرآباد)، تفہیم فراز (مہاراشٹرا)، حامد بھساولی (مہاراشٹرا)، جمیل نظام آبادی، ریاض تنہا، رحیم قمر، جلال اکبر، کبیر احمد شکیل، اشفاق اصفی، شیخ احمد ضیاء، اصغر حسین نقاش ، حسن شجری سنجر، اقبالی شانہ اور حسین راہی نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کا دل موہ لیا۔ جناب محمد علیم الدین سرپرست بزم نے تقریب سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جناب محمد ظہیرالدین بابر کنوینر مشاعرہ نے تمام مہمانوں اور شعراء کرام کا استقبال کیا۔ جناب باسط حسین و جناب محمد فخرالدین معتمدین بزم اور دیگر عہدیداران و اراکین بزم نے رکن اسمبلی جناب شکیل عامر اور صدر مشاعرہ جناب شجاعت علی اور دیگر معزز مہمانوں کی خدمت میں گلپوشی و شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔ مشاعرہ میں صدرنشین بلدیہ بودھن جناب اے یلیا،نائب صدرنشین جناب حبی قدیر خاں، نمائندہ صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی، محمد عبدالکریم، سابق صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی محی الدین پاشاہ، عابد علی سیٹھ، صدر ٹی آر ایس بودھن عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ، معزز اراکین بلدیہ، ایڈوکیٹس، اساتذہ و معززین شہر و محبان اُردو نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT