Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی تعلیم ، داخلے کی آج آخری تاریخ

اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی تعلیم ، داخلے کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے ایم اے اردو ، ایم اے تاریخ‘ ایم اے انگریزی،بی اے‘ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) ‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سرٹی فکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹی فکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے کی 30 ؍اپریل آخری تاریخ ہے۔ داخلے کے خواہش مند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) میں داخلے کے لیے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ (سائنس) میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔بی اے اور ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل اور ڈپلوما ان ٹیچ انگلش میں داخلے کے لیے گریجویشن یا اس کے مماثل کورسز میں کامیاب طلبہ داخلے کے اہل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23008402-04 پر رابطہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT