Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی ، شعبہ عربی میں آج ریسرچ اسکالرز کا قومی سمینار

اُردو یونیورسٹی ، شعبہ عربی میں آج ریسرچ اسکالرز کا قومی سمینار

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ عربی کے ریسرچ اسکالرز اور دیگر طلبہ کی انجمن ’’المنتدی العربی‘‘ ( عربک لٹریری فورم ) کے زیر اہتمام اورشعبہ کے اساتذہ کی سرپرستی میں منگل 24؍ نومبر کو سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں ایک روزہ قومی سمینار مقرر ہے۔ اس کا مرکزی موضوع ’’عربی کے بنیادی مصادر کا تعارف اور بحث وتحقیق میں ان کا کردار‘‘ ہے۔ سمینار کی افتتاحی نشست ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کی صدارت میں صبح دس بجے شروع ہو گی۔ اس موقع سے پروفیسر محسن عثمانی ندوی کلیدی خطبہ پیش کریں گے اور پروفیسر مجیب الرحمن، صدر شعبہ عربی، جے این یو، دہلی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT